کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری،پاک فضائیہ کے طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری،پاک فضائیہ کے طیارے سعودی عرب پہنچ گئے
کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری،پاک فضائیہ کے طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کثیرالجہتی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17تھندر بلاک تھری عملے سمیت سعودی عرب پہنچ گیا،پاک فضائیہ کے طیارے کنگ عبدالعزیزایئربیس پر اترے،آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب اترے،طیارے فضا میں ری فیولنگ اور دیگر آلات لے کر سعودی عرب پہنچے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان کے طیارے بھی شریک ہیں،قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکی طیارے بھی حصہ لےرہےہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی ایئرفورس پانچویں مشق کرارہی ہے،مشق کا مقصد جدید ٹیکنالوجی ، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے،مشق میں علاقائی و عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ بھی ہوتا ہے۔