ٹرمپ کی تنخواہ 4 لاکھ ڈالر، لیکن نائب صدر اور سپیکر کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

ٹرمپ کی تنخواہ 4 لاکھ ڈالر، لیکن نائب صدر اور سپیکر کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
ٹرمپ کی تنخواہ 4 لاکھ ڈالر، لیکن نائب صدر اور سپیکر کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے  اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے ساتھ ہی ان کی نئی انتظامیہ کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ امریکی قانون کے تحت صدر کو سالانہ چار لاکھ  ڈالر   ( تقریباً 11 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار روپے) تنخواہ ملتی ہے جو ماہانہ اقساط میں ادا کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ صدر کو  50 ہزار  ڈالر  (تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ روپے) کا الاؤنس بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے عہدے کے فرائض سے متعلقہ یا اس کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کو پورا کر سکیں۔

صدر کو وائٹ ہاؤس میں واقع ایگزیکٹو رہائش گاہ میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان  استعمال کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔  صدر کے  سفر کے لی ایک لاکھ ڈالر (تقریباً دو کروڑ 79 لاکھ روپے)  ڈالر اور تفریح کے لیے  19 ہزار ڈالر  (تقریباً 53 لاکھ روپے ) بھی مختص کیے گئے ہیں۔ اپنے گزشتہ دور حکومت  کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنی تنخواہ سے حاصل کردہ رقم مختلف سرکاری اداروں کو عطیہ کر دی تھی۔

فاکس نیوز کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کو سالانہ دو لاکھ 35 ہزار ڈالر (تقریباً 6 کروڑ 55 لاکھ روپے)  تنخواہ دی جائے گی۔  امریکی ریلیف ایکٹ 2025 کے تحت نائب صدر اور کچھ دیگر سینئر سیاسی عہدیداروں کی تنخواہوں پر مارچ 2025 تک پابندی عائد ہے جس کے باعث وہ اپنی مکمل تنخواہ وصول نہیں کر سکیں گے۔ نائب صدر کی مقررہ تنخواہ دو لاکھ 89 ہزار 400 ڈالر (تقریباً 8 کروڑ 7 لاکھ روپے) ہے لیکن تنخواہوں پر عائد پابندی کی وجہ سے وہ اس مکمل رقم سے محروم رہیں گے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے کابینہ کے لیے منتخب کیے گئے افراد فی کس دو لاکھ  ڈالر سے زائد سالانہ معاوضہ حاصل کریں گے۔

امریکی قانون ساز ادارے کے رہنما جیسے کہ سپیکر آف دی ہاؤس، پریذیڈنٹ پرو ٹیمپور اور اکثریتی و اقلیتی رہنما بھی بڑی تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔

سپیکر آف دی ہاؤس کو سالانہ دو لاکھ 23 ہزار 500 ڈالر (تقریباً 6 کروڑ 22 لاکھ روپے)  معاوضہ دیا جاتا ہے۔ ہاؤس اور سینیٹ کے اکثریتی اور اقلیتی رہنماؤں کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 93 ہزار 400  (تقریباً 5 کروڑ 39 لاکھ روپے ) ہے۔کانگریس کے اراکین کی تنخواہ میں 2009 کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔