کرنٹ لگنے سے بچہ زخمی،وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، آر پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ کے علاقہ مظفر پور میں پتنگ کی ڈور تار سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے بچے کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے آر پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی کے جان لیوا دھندے پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیاہے۔