”کیاہوانیوزی لینڈ میں ؟کیا کنڈکٹ تھا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا؟“چیف جسٹس اطہر من اللہ کے مندر کی تعمیر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر ریمارکس

”کیاہوانیوزی لینڈ میں ؟کیا کنڈکٹ تھا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا؟“چیف جسٹس ...
”کیاہوانیوزی لینڈ میں ؟کیا کنڈکٹ تھا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا؟“چیف جسٹس اطہر من اللہ کے مندر کی تعمیر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا ایمان مضبوط ہے آپ مسلمان ہیں ،کیاہوانیوزی لینڈ میں ؟کیا کنڈکٹ تھا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا؟۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،درخواست گزارنے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی، کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آئین کی بنیاد اسلام ہے ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ کیااقلیتیں پاکستان کو چھوڑ دیں؟،عدالت نے استفسار کیا؟آئین کیا کہتا ہے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ،آئین میں جو رول اقلیتوں کو دیاگیااس کو دیکھیں ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹو معاملات میں اسلامی نظریاتی کونسل کو کوئی اختیار نہیں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ کا ایمان مضبوط ہے آپ مسلمان ہیں ،کیاہوانیوزی لینڈ میں ؟کیا کنڈکٹ تھا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا؟۔
چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ آپ کا مقصد کیا ہے ؟،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مسلم ریاست میں مندر بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،عدالت نے مندر کی تعمیر کیخلاف انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔