انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے، فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی تو کوئی حیثیت نہیں۔ منگل کو جے یو آئی (ف) کے رہنما موسی خان نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماء کو رہائی پر مبارکباد دی اور کہاآمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں رو ک سکے،ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہو چکے،قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں۔انتقامی کاروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے، جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں۔
فضل الرحمن