حکومت نے ایک بارپھر ٹک ٹاک پرپابندی عائدکردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔
پریس ریلیز : پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے.
— PTA (@PTAofficialpk) July 21, 2021