عیدالاضحی کے موقع پر کورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزیاں جاری

 عیدالاضحی کے موقع پر کورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزیاں جاری
 عیدالاضحی کے موقع پر کورونا ایس اوپیز کی کھلی خلاف ورزیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان بھر میں عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔ زیاد ہ تر مقامات پر ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر کھلے مقامات پر قربانی کی ہدایات دی گئی تھیں لیکن شہری اس کے برعکس گلی محلوںمیں قربانی کے جانوروں کو ذبح کررہے ہیں۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق قربانی کرتے وقت شہریو ں کی جانب سے ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر 6.26 فیصد پر آگئی ہے اور ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے دوہزار 579نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔