آزاد کشمیر سے اہم سیاسی جماعت کے رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے
مظفر آباد(سعدیہ مغل)جماعت اسلامی(جے آئی ) کے باغ سے امیدوار پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے15باغ سےجےآئی کےامیدوار پی ٹی آئی کےحق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ عبدالرشیدترابی نےساتھیوں سمیت تنویرالیاس کی حمایت کااعلان کیا ہے۔عبدالرشیدترابی کا کہنا ہے کہ ساتھیوں سمیت حلقےکےوسیع ترمفادمیں دستبرداری کافیصلہ کیا ساتھیوں سےکئی دن سے مشاورت کا عمل جاری تھا اور وفاقی وزراکی جانب سےبھی مفاہمت کےلیےرابطےجاری تھے یہ مفاہمت صرف حلقہ وسطی باغ کی سطح پرہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیرمیں دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائےگی تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کےنئے دور کا آغاز کرےگی۔