سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پاکستانی شہریوں سمیت متعدد سمگلرز گرفتار

 سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پاکستانی شہریوں سمیت ...
 سعودی عرب میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پاکستانی شہریوں سمیت متعدد سمگلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    ریاض (آئی این پی )  سعودی عرب  میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری  ہے جس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستانی شہریوں سمیت  متعدد غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
  ریاض ریجن میں ادارہ اینٹی نارکوٹکس کی ٹیموں نے ایک ایتھوپی اور پاکستانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
جدہ میں بھی انسداد منشیات کی ٹیموں نے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے ساتھ کلو گرام چرس کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔سرحدی محافظوں نے جازان میں4 ایتھوپیوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور پودے قات کے 80 بنڈل برآمد ہوئے۔ گرفتار شدگان کے خلاف منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے انہیں متعلقہ عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کے خلاف مہم کافی عرصے سے جاری ہے اس دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -