فون پکڑنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

فون پکڑنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنے ...
فون پکڑنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا فون پکڑنے کا انداز آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے؟ یعنی جس طرح سے آپ اپنے اسمارٹ فونز کو پکڑتے ہیں اس سے آپ کی شخصیت کی خصوصیات، برتاؤ اور یہاں تک کہ زندگی، جذبات اور دیگر کے بارے میں آپ کا نقطہ نظر ظاہر ہو سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درج ذیل وہ عمومی انداز بتائے گئے ہیں جس سے لوگ اپنے فونز کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں اور اس سے ان کی شخصیت کے بارے میں کیا ظاہر ہوتا ہے۔

1) فون کو ایک ہاتھ سے پکڑنا اور اسی ہاتھ کے انگوٹھے کا استعمال کرنا 
یہ ایک چھوٹا سا تقریباً لاشعوری عمل ہے لیکن یہ انداز آپ کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس قسم کے شخص ہیں جو بغیر کچھ کام انجام دیے خوداعتمادی کا اظہار کرتے ہیں، دوسرے لفظوں میں آپ ایسے شخص ہیں جو ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور فوری طور پر ایک لطیفے یا چنچل تبصرے سے محفل کا موڈ بنا سکتے ہیں۔

2)  فون کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنا اور ایک ہاتھ کے انگوٹھے کا استعمال کرنا
یہ انداز زندگی کے بارے میں آپ کے نظم و ضبط اور محتاط انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ وہ ہیں جو کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے سوچ بچار کرتے ہیں، فیصلے کرنے سے پہلے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

3)  فون کو دونوں ہاتھوں سے پکڑنا اور دونوں انگوٹھوں کا استعمال کرنا
یہ انداز درست نقطہ نظر اور کارکردگی کے لیے آپ کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ وہ ہیں جو کاموں کے لیے ایک منظم انداز کی قدر کرتے ہیں۔ آپ ایسے شخص ہیں جو منظم ماحول میں پروان چڑھتے ہیں جہاں وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔

4) فون کو ایک ہاتھ سے پکڑنا اور دوسرے ہاتھ کی انگلی کا استعمال کرنا
یہ والا انداز آپ کی فکری فطرت کو اجاگر کرتا ہے۔ آپ وہ شخص ہیں جو تنہائی اور غوروفکر پسند کرتے ہیں۔ مزید برآں اکثر فیصلے کرنے سے پہلے آپ سوچ بچار میں ڈوب جاتے ہیں۔ آپ اس قسم کے شخص ہیں جو سطحی سوچ نہیں رکھتے۔ آپ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہر زاویے، ہر امکان کو پر غور کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -