وزیراعظم سے ملنے والی انعامی رقم امی اور ابو کو دوں گا :شاداب خان

وزیراعظم سے ملنے والی انعامی رقم امی اور ابو کو دوں گا :شاداب خان
وزیراعظم سے ملنے والی انعامی رقم امی اور ابو کو دوں گا :شاداب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سپنر شاداب خان نے کہاہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ملنے والی ایک کروڑ روپے انعامی رقم اپنے والدین کو دیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن حامد میر نے شادا ب خان سے سوال کیا وہ نوازشریف کی جانب سے ملنی والی انعامی رقم کا کیا کریں گے تو شاداب خان نے انتہائی سادگی سے معصومانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ پیسے ’امی اور ابو ‘ کو دے دیں گے ۔شادا ب خان کا کہناتھا کہ یوراج سنگھ کے آوٹ ہونے کا پورا یقین تھا اسی لیے ری ویو لیا تھا ۔
واضح رہے کہ شادا ب خان نے یوراج سنگھ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور ایمپائر کو آوٹ دینے کیلئے کال دی لیکن ایمپائر نے انگلی کھڑی نہیں کی تاہم شادا ب خان کو یقین تھا کہ یوراج آوٹ ہو گیاہے اور انہوں نے سرفراز کو ریو لینے کیلئے زور دیا تاہم ری ویو لیا گیا تو یووراج کو پولین واپس بھیج دیا گیا ۔
ویڈیو دیکھیں کہ کس طرح شاداب نے یوراج کو آوٹ کیا:

مزید :

کھیل -