’’پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال بہت کم ہے‘‘

’’پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال بہت کم ہے‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر )ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50کلو ہے جبکہ دنیاکے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105کلوسبزیاں استعمال کرتاہے نیزطبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم ازکم 73سے 80کلو سبزیوں کا استعمال ضروری ہے ۔انہوں نے بتایاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں کیونکہ چین میں تقریباً ہر شخص 311 سے 315 کلوسبزیاں استعمال کرتاہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت‘ زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں لہذاشعبہ زراعت‘توسیع وریسرچ ڈیپارٹمنٹ ‘زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کرکے زرعی شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے۔
ماہرین