فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ٗوزیر قانون

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل کی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔وزارت قانون میں قبائلی علاقوں فاٹا اور پاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام کے عمل میں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر قانون بیرسٹر سید علی ظفر نے کی ۔ اس موقع پر وزیر قانون نے کہا کہ 5 اہداف کے حصول کے لئے کام کریں گے قبائلی علاقوں کو جنگ سے پاک امن کا گہوارہ بنانا ٗقبائلی علاقوں کے عوام کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی ٗاحساس تحفظ کی فراہمی ٗملک کے دیگر حصوں کی طرح سماجی خدمات کی فراہمی اور قبائلی علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور تحفظ ہے ۔ خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کہ قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں۔علی ظفر نے کہاکہ قبائیلی علاقوں کے عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے زیادہ محنت اور مستعدی سے کام کرنا ہے برسوں کا کام اب دنوں میں کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا میں قانونی اور انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی اور ترقیاتی کاموں کیلئے چابکدستی سے کام کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -