سیلز ٹیکس ریفنڈز کی جلد ادائیگی کی جائے: صفدر علی بٹ

سیلز ٹیکس ریفنڈز کی جلد ادائیگی کی جائے: صفدر علی بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر)صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈصفدر علی بٹ نیکہا ہے کہ کاروباری طبقہ کوسیلز ٹیکس ریفنڈز کی جلد از جلد ادائیگی کی جائے، کورونا کے باعث کاروباری بندش اور مسلسل لاک ڈاؤن سے تاجر و صنعتکار پریشان اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں پنجاب میں کورونا کی شرح 2فیصد ہونے سے پارکس، سکولز کالجز، مزارات، سستے بازار، اتوار بازار و دیگر سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد کورونا صورتحال میں بہتری پر ہفتہ اتوار کی چھٹی ختم اور وقت کی پابندی ختم کی جائے۔کیونکہ بزنس کمیونیٹی ایک سال سے زائد عرصہ سے کورونا پابندیوں کے زد میں مالی نقصان اٹھا رہی ہے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر سے ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیاالات کا اظہار انہوں نے لبرٹی مارکیٹ بورڈ کے عہدیداران سے خطاب حکومت کو موجودہ بجٹ میں ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا اعلان کرنا چاہیئے تھا جس سے ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت بازار،اتوار بازار،پارکس کھولنے،او ر تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹرز کو مراعات دے تاکہ ڈالرز پاکستان میں آسکیں۔ حکومت کو بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے چاہیں تاکہ مہنگائی کی شرح کو کم کیا جا سکے۔ بجٹ میں نئے ٹیکس عائد نہیں کئے گئے جبکہ سیلز ٹیکس میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، ایف بی آر کو نوٹس جاری نہ کرنے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ خو ش آئند ہے۔ 40 فیصد آئیٹمز پر ودہولڈنگ ٹیکس ٹیکس کم کیا گیا جو اچھا اقدام ہے۔ بجٹ میں انڈسٹریل سیکٹر اور معیشت کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے ہوئے ہیں، سیلف اسسمنٹ سکیم ایک اچھا فیصلہ ہے اگر اس پر عمل ہو جائے تو یہ فائدہ مند ثابت ہو گا جبکہ ٹیکس ادا کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ  بجٹ متوازن ہے اور عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے تیل، گھی، گوشت، دودھ، چینی اور آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، اشیائے خوردونوش پر سیلز ٹیکس کوکم کیا جانا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھانے پینے کی اشیا  بالخصوص کوکنگ آئل  اور چینی پر سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کر کے7 فیصد کرے۔

مزید :

کامرس -