منی لانڈرنگ کیس، سکاٹ لینڈیارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی رقم واپس کردی

منی لانڈرنگ کیس، سکاٹ لینڈیارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی رقم واپس کردی
منی لانڈرنگ کیس، سکاٹ لینڈیارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی رقم واپس کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکاٹ لینڈ یارڈ نے سرفراز مرچنٹ کی منی لانڈرنگ کیس میں ضبط کی گئی ساری رقم واپس لوٹا دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بانی ایم کیو ایم کے ساتھ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سرفراز مرچنٹ کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے کلین چٹ دے کر ان کی ضبط کی گئی رقم بھی واپس کردی۔ واپس کی گئی رقم میں 10 ہزارپاﺅنڈ، اماراتی درہم اور 31 ہزار پاکستانی روپے شامل ہیں۔
کلین چٹ ملنے پر سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا پولیس نے تسلیم کرلیا ہے کہ میری رقم جائز ہے، اپنی گرفتاری پر کارروائی کروں گا اور غلط مقدمہ درج کرنے پر سکاٹ لینڈ یارڈ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

مزید :

برطانیہ -