اگر آپ کو دن میں محسوس ہوتا ہے کہ موبائل کی گھنٹی بج رہی ہے لیکن کوئی کال نہیں آرہی تو اس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے

اگر آپ کو دن میں محسوس ہوتا ہے کہ موبائل کی گھنٹی بج رہی ہے لیکن کوئی کال نہیں ...
اگر آپ کو دن میں محسوس ہوتا ہے کہ موبائل کی گھنٹی بج رہی ہے لیکن کوئی کال نہیں آرہی تو اس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو لگتا ہے کہ موبائل کی بیل بج رہی ہے یا یہ وائی بریٹ کررہا ہے اور جب آپ اسے دیکھتے ہیں تو نہ کوئی کال آئی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی میسج۔پریشان نہ ہوں کیونکہ اس طرح محسوس کرنے والے آپ اکیلے ہی نہیں اور اکثر لوگ اسی طرح دن میں کبھی نہ کبھی محسوس کرتے ہیں۔یہ ٹیکنالوجی میں خرابی کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ نفسیاتی طور پر ہم اپنے موبائل ر اس قدر انحصارکرنے لگے ہیں کہ فون چیک کرنا ایک عادت ثانیہ بن چکا ہے۔
ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کالج کے 80فیصد طلباءکے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ انہیں نہ ہی کوئی فون آتا ہے اور نہ میسج لیکن پھر بھی وہ اپنے فون کو دیکھتے ہیں۔ اس کی وجہ ئی بتائی گئی ہے کہ ہم لوگ اپنے فون پر اس قدر انحصار کرنے لگ گئے ہیں کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم اسے اٹھا کر دیکھنے لگتے ہیں۔یہ ایک نفسیاتی عمل ہے جس میں اگر تھوڑی دیر تک ہمیں کوئی کال یا نوٹیفیکشین نہ بھی آئے تب بھی ہم اپنا موبائل دیکھنے لگتے ہیں کہ کہیں نیٹ ورک میں خرابی تو نہیں یا فون کی بیٹری تو ختم نہیں ہوگئی۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں موبائل فونز ہماری زندگی کا حصہ بن چکے ہیں اور ان کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت کسی ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے 10سیکنڈ بعد اپنا فون چیک کرتی ہے اور کچھ لوگ بات چیت کے عین درمیان اپنا فون دیکھتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -