سندھ ہائی کورٹ نے اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل عرف نفسیاتی کی سکھر جیل منتقلی کے خلاف اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست پر اندرون سندھ منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی فہرست طلب کرلی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے ولی بابر قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم فیصل عرف نفسیاتی کی سکھر جیل منتقلی کے خلاف اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست سماعت ہوئی۔ عدالت میں مجرم فیصل نفسیاتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست کو دائر کئے ہوئے سال ہوگیا، اس مدت میں سگے بھائی سمیت 2 رشتہ دار بھی انتقال کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ولی بابر قتل کیس سزا یافتہ فیصل عرف نفسیاتی سمیت متعدد دہشتگرد اندرون سندھ کی جیلوں میں قید ہے۔
سندھ ہائی کورٹ