او آئی سی اجلاس، عمران خان سے مصر، تاجکستان اور بوسنیا ہرزیگونیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں

او آئی سی اجلاس، عمران خان سے مصر، تاجکستان اور بوسنیا ہرزیگونیا کے وزرائے ...
او آئی سی اجلاس، عمران خان سے مصر، تاجکستان اور بوسنیا ہرزیگونیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں
سورس: PMO

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے مصر اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ  علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
مصر کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سفارتی تعلقات کےقیام کی 30ویں سالگرہ پرمبارکباد دیاورٹرانزٹ ٹریڈمعاہدےکوجلد حتمی شکل دینےپرزور دیا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں پائیدارامن،انسانی امدادکی فراہمی کیلئےحمایت پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان سب کےمفادمیں ہے۔
تاجکستان کے وزیرخارجہ  سے  ملاقات میں وزیراعظم نےدونوں ممالک کےدرمیان تاریخی تعلقات کودہرایا۔وزیراعظم نےانہیں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے  15 مارچ کو"اسلاموفوبیاسےنمٹنےکیلئےعالمی دن" قرار دینے کے فیصلے کوسراہا اور اوآئی سی کومسلمانوں کیلئےانصاف کےمقصدکوآگے بڑھانےکی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ عمران خان کااقتصادی اورتجارتی شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دینےکی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات تاریخی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین، بوسنیا ہرزیگونیا کے وزیر خارجہ اور آذر بائیجان کے وزیر دفاع نے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -