خیبرپختونخوا میں کورونا جے ون ویریئنٹ کے 9 کیسز رپورٹ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں کورونا جے ون ویریئنٹ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور کے ہسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز سامنے آئے،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا کہناتھا کہ پشاور6 اور سوات سے 3 کیسز سامنے آئے۔