سائلین کی مشکلات کے ازالے کیلئے پرانے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے: چیف جسٹس ہائیکورٹ

سائلین کی مشکلات کے ازالے کیلئے پرانے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے: چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا، راولپنڈی بنچ آمد پر لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق ،جسٹس محمود مقبول باجوہ،جسٹس عاطر محمود،جسٹس ارشد تبسم ،جسٹس عابد نقوی ،جسٹس مرزا وقاص روف نے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہا اس موقع پرسیکرٹری ٹو چیف جسٹس چودھری محمد حنیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس ججز کے ہمراہ راولپنڈی ہائیکورٹ بار میں بھی گئے بار کے صدر محمد سلیمان شیخ اور دیگر عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔راولپنڈی بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے پرانے مقدمات کو جلد نمٹانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے وکلاء کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ قبل ازیں چیف جسٹس نے راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں کی کاروائی کا معائنہ کیا ۔چیف جسٹس نے جج صاحبان کو ہدائت دی کہ عدالتی اوقات کار کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،پرانے مقدمات کو جلد از جلد اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے تاکہ سائلین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔بعدازاں چیف جسٹس سے راوالپنڈی بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیشن جج راولپنڈی بہادر علی خان بھی موجود تھے۔ وفد نے چیف جسٹس کو بار کے مسائل سے آگاہ کیا ۔چیف جسٹس نے بارکے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ عدالت عالیہ وکلاء کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -