وزیر اعلیٰ بتائیں ، پوش ایریا میں سینکڑوں دکانوں پر مشتمل مارکیٹیں کیسے بنیں، لیاقت شباب

وزیر اعلیٰ بتائیں ، پوش ایریا میں سینکڑوں دکانوں پر مشتمل مارکیٹیں کیسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر صابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان دینے سے قبل پرویز خٹک کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے تھا اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتا کہ 1988 تک نوشہرہ کینٹ میں ایک دکان نہ رکھنے والے کی آج نوشہرہ کینٹ کے پوش ایریا میں سینکڑوں دکانوں پر مشتمل مارکیٹیں کیسے بنی اور آج اسلام آباد میں ملٹی سٹوریز پلازے کیسے بنے اور اپنے گاؤں مانکی شریف میں باغات میں بے تحاشا اضافہ کیوں کر ہورہا ہے۔