محکمانہ پروبیشن کے مسائل پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب

محکمانہ پروبیشن کے مسائل پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نیمحکمانہ پروبیشن کا کم بجٹ، سہولیات اور افسران کی کمی کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ لے کر پیش ہونے کاحکم دیدیا ۔عدالت نے حکومت پنجاب کو 15 روز میں محکمہ کے ڈائریکٹر کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کاحکم بھی دیا ہے جبکہ محکمہ کی بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوائی گئی سفارشات بھی طلب کر لی ہیں ،جسٹس فرخ عرفان خان نے اس سلسلے میں عبوری تحریری حکم جاری کردیا ہے۔تحریری فیصلہ میں کہاگیاہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ لے کر پیش ہوں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالتی حکم متعلقہ اتھارٹیز تک پہنچائیں، 200 نئے پروبیشن آفیسرز کی بھرتی کے معاملے پر ہدایات لے کر پیش کی جائیں، تحریری فیصلہ میں یہ بھی کہاگیاکہ پروبیشن آفیسرز کی قیدیوں کے حوالے سے قانونی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا، محکمہ داخلہ کو ضلعی سطح پر پر کیس کمیٹیاں فعال کرکے رپورٹ پیش کی جائے، عدالت نے حکومت پنجاب کو 15 روز میں محکمہ کے ڈائریکٹر کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی کرنے کاحکم دیدیا ۔
محکمانہ پروبیشن

مزید :

علاقائی -