عثمان بزداراور مجھے وزیر اعظم کا بھر پور اعتماد حاصل ہے،گورنر پنجاب

  عثمان بزداراور مجھے وزیر اعظم کا بھر پور اعتماد حاصل ہے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اداروں کی مکمل آزادی کی وجہ سے ہی چیئر مین نیب حکومت کے احتساب کی بات کر رہے ہیں ہم ملک میں بلاتفر یق اور شفاف احتساب کیساتھ ہیں۔بز نس پلان کے تحت گور نر ہاؤس کمر شل تقر یبات سمیت دیگر ذرائع سے اپنے اخر اجات خود پورے کر یگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاؤس لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقعہ پررکن پنجاب اسمبلی نذیر احمد چوہان،ڈائر یکٹر این آئی اے آئی ایس ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر یاسر ایاز،ڈاکٹر وجاہت قاضی اور پروفیسر اعجاز قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پارٹی قائدین اور کارکنان ہی بناتے ہیں ا ور عمران خان نے پاکستان میں کر پشن،ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل کے خلاف بائیس سال جو جد وجہد کی ہے وہ اس ملک کی تاریخ کا حصہ ہے اور عوام نے انکا بھر پور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور محنت کر رہے ہیں مجھے اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیر اعظم عمران خان کا بھر پور اعتماد حاصل ہے اور انکے اعتماد کی وجہ سے ہی ہم اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے اگر چیئر مین نیب حکومتی لوگوں کے احتساب کی بات کر رہے ہیں تویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب سمیت تمام ادارے آزادہیں اور ہم ہر وقت شفاف اور بلاتفر یق احتساب کے حامی ہے جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے تو آئین وقانون کے مطابق انکو جو بھی طبی سہولتیں بنتی ہیں وہ انکو بھی دی جائیں گی۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -