عظیم اداکار وحیدر مراد کی 37ویں برسی آج منائی جائے گی 

  عظیم اداکار وحیدر مراد کی 37ویں برسی آج منائی جائے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی و کالم نویس اور پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایس ایم سبطین نقوی کے اعلان کے مطابق کراچی ایڈیٹر کلب کے تعاون سے برصغیر کے واحد چاکلیٹی سپر اسٹار ہیرو وحیدمراد کی 37 ویں برسی کے سلسلہ میں ایوان آرگنائزیشن میں اجلاس میں منعقد کیا گیا۔ جس میں صدر سید ابن حسن نقوی، نائب صدر حامد خان غوری، ایم اے نعیم خان، چیئرپرسن اسما ناز، احسن علی ودیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم سبطین نقوی نے کہا کہ ہم برصغیر کے سپراسٹار چاکلیٹی ہیرووحیدمراد کی 37 ویں برسی آج بروز ہفتہ 4بجے سہ پہر 21نومبر کو نوبہار ہوٹل صدر کراچی میں منعقد کررہے ہیں جس میں مہمان خصوصی آغا مسعود حسین، معروف قانون دان ڈاکٹر محفوظ یار خان، سید ابن حسن نقوی، سید منظر نقوی، ڈاکٹر سکندر علی، مسعود حسین زیدی، مبشر میر، نعیم الدین عباسی، ریحان احمد فاروقی، سوشل ویلفیئر پاکستان کے صدرعبدالباسط، کاشف احمد، محمد عارف قادری، توقیر حیدر، رباب فاطمہ، میڈم سنہرا ناز، مباح ستارہ، پاکستانی فلمز لورز کے چیئرمین روشاد علی، جنرل سیکریٹری عبدالسلام، رفیق اسد، حنیف نکدہ  ودیگر فلم سے وابستہ صحافی حضرات اور شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر حامد خان غوری نے کہا کہ یہ وحید مراد کی 37 ویں برسی کی اجتماع ہمارے آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایس ایم سبطین نقوی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے چونکہ 37 سالوں میں یہ 100 ویں برسی جن میں گلوکار احمد رشیدکی 37 اور اولمپئن منور زماں کی 26 جبکہ عظیم ہیرو وحید مراد کی 37 ویں برسی کا انعقاد کرکے ایک ڈائمنڈ جوبلی برسیوں کا اجتماع کا انعقاد کررہے ہیں جس میں عہدیداران و ممبران کی جانب سے سبطین نقوی کو منفرد اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی اپنے قومی ہیروز کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجتماع کا انعقاد کرتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -