اقدام قتل میں مطلو ب اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملو ث 8ملزمان گرفتار

 اقدام قتل میں مطلو ب اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملو ث 8ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا پولیس نے نواحی علاقوں میں مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران اقدام قتل میں مطلو ب اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملو ث 8ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق نواحی علاقوں سے ہے جو غیر قانونی اسلحہ اپنے پاس رکھنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7عدد پستو ل،ایک رائفل 12بور اور متعدد مختلف بور کے کارتوس برآمدکرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا پولیس نے گزشتہ روز سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مزید7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ متھرا آصف خان نے ورسک روڈ متھرا بازار، شاہی پایاں اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ملزما ن نور عالم شا ہ ولد قیصر شاہ،طارق ولد فضل،فیاض ولد اول گل،محسن ولد غلام حسین،مزمل ولد میر عالم،جلا ل ولد داود اور ابوبکر ولد محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ6 عدد پستو ل،ایک عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمدکرلی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسی طر ح دوسری کار وائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ متھرا آصف خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ ریگی پولیس کو اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم جاوید ولد جہانزیب کو گرفتارکرلیا،جس کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ تھانہ ریگی کی حدود میں مسمی ابوبکر ولد زرخان پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد روپوش ہوا تھا، جس کے قبضے سے پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے