عطا تارڑ نے تسنیم حیدرکی ذلفی بخاری کیساتھ تصاویر شیئرکردیں 

 عطا تارڑ نے تسنیم حیدرکی ذلفی بخاری کیساتھ تصاویر شیئرکردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ  نے نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدرکی پی ٹی ا?ئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں  تسنیم حیدرکی پی ٹی ا?ئی رہنما ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بظاہریہ بندہ فراڈیا لگتا ہے،نہ کبھی نام سنانہ کبھی دیکھا، کچھ چینلز نے اسے سیدھا ن لیگ کا ترجمان بنادیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شرم کرو، جھوٹ کی بھی کوئی حدہوتی ہے، ذلفی بخاری کا ترجمان ہوسکتا ہے یہ  اور اکثرپی ٹی آئی کیاجتماعات میں ہی نظر آتا ہے۔
عطا تارڑ

مزید :

صفحہ اول -