مانگا منڈی، علی گڑھ پبلک سکول و کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب

مانگا منڈی، علی گڑھ پبلک سکول و کالج میں تقسیم انعامات کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگامنڈی ( ملک ممتاز حسین+ ملک احسان الٰہی ) علیگڑھ پبلک سکول و کالج مانگا منڈی لاہور میں بوائز سیکشن کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری تھے۔ اعزازی مہمانوں میں عبد الرزاق خٹک ، شازیہ بشیر،کامران شیر ، میجر فرحان اور چودھری رفیق شامل تھے۔ اس کے علاوہ تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کی جانب سے صدر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ جی اے صابری، ڈاکٹر ہمالہ شاہین خالد کے ساتھ ساتھ دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل سکواڈرن لیڈر (ر) ایم قاسم قاضی اور صدر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ جی اے صابری تھے۔ تقریب میں طلبا نے پی ٹی شو پیش کیا ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیرت کی تصویر بنا دیا۔ بعد ازاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی خورشید محمود قصوری نے اپنے خطاب میں علیگڑھ پبلک سکول و کالج کے طلبا کی کار کردگی کو سراہا ۔ شازیہ بشیر (پی کے آئی) نے تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے صدر جی اے صابری کو 7 ملین روپے کا چیک بطور عطیہ پیش کیا جبکہ عبد الرازق خٹک (جی ایم او جی ڈی سی ایل) نے 10 طلبا کے لیے تعلیمی و اقامتی اخراجات کے سلسلے میں عطیات پیش کیے۔