علامہ خادم حسین رضوی کا تین روزہ عرس، عقیدت مندوں کی آمدجاری 

  علامہ خادم حسین رضوی کا تین روزہ عرس، عقیدت مندوں کی آمدجاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائدہ خصوصی)علامہ خادم حسین رضوی کے تین روزہ عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داران علامہ غلام عباس فیضی،علامہ غلام غوث بغدادی ، مفتی محمد عمیر الازہری ،مفتی محمد وزیر احمد رضوی، پیر سید سرور حسین شاہ سیفی اور علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر رہنماو_¿ں نے عرس کے شرکاءسے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کمزور سے کمزور تر مسلمان بھی نبی کریم کی حرمت کے لئے جان و مال کا نذرانہ پیش کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے، علامہ خادم حسین رضوی نے عشق رسول کی جو شمع روشن کی وہ روز قیامت تک روشن رہے گی، مسلمان نبی کریم سے دل و جاں سے محبت کرتے ہیں، ضروری ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے، مقررین نے کہا کہ شہدا ناموس رسالت نے سعادت سمجھ کر قربانیاں دیں، شہدا ہمارے تاج ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عرس کے دوسرے روز کی تقریبات میں قرآن خوانی، محافل حمد و ثناءکا بھی بڑا اہتمام کیاگیا جس میں ملک بھر سے نامور قراءاور ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔عرس کے تیسرے اور آخری روزآج امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی لبیک الاقصیٰ و شہدائے ناموسِ رسالت کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ عرس کے آج آخری روز اختتام پر علامہ خادم حسین رضویؒ، مظلوم فلسطینیوں ، بیت المقدس،مسجد اقصیٰ ،ملک و قوم، شہدائے ختم نبوت و پاکستان اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔