لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ، مزید 286کنکشن منقطع
لاہور(نےوز رپورٹر)لیسکو ریجن بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری،چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 286 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 283 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 167درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 28 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا پکڑے جانے والے کنکشنز میں 4 زرعی، 8 کمرشل، 1 انڈسٹریل اور 273 ڈومیسٹک تھے تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 390007 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت12627684 (ایک کروڑ چھبیس لاکھ ستائیس ہزار چھ سو چوراسی) روپے ہے۔ 73 روز کے دوران گرفتار ہونیوالے ملزمان کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے 73 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 28107 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 13006 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے مجموعی طور27755 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 26690 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں بجلی چوروں کو اب تک 50459768 (پانچ کروڑ چار لاکھ انسٹھ ہزار سات سو ارسٹھ) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت دو ارب چھ کروڑ بتیس لاکھ انچاس ہزار چار سو سنتالیس روپے ہے
لیسکو مہم