حسن میں اضافے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرکے پلاسٹک سرجری کرانے کا بھیانک نتیجہ ، خاتون کو زندگی بھر کا صدمہ لاحق ہو گیا

حسن میں اضافے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرکے پلاسٹک سرجری کرانے کا بھیانک نتیجہ ...
حسن میں اضافے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرکے پلاسٹک سرجری کرانے کا بھیانک نتیجہ ، خاتون کو زندگی بھر کا صدمہ لاحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی خاتون نے کروڑوں روپے خرچ کرکے اپنے حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کرائی مگر نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ زندگی بھر کا صدمہ لاحق ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 65سالہ کمبرلے مک کارمک نامی یہ خاتون سرجری کے لیے میکسیکو گئی جہاں ’میکسیکو بیریاٹرک سنٹر‘ سے اس نے پروسیجرزکرائے۔
میکسیکو بیریاٹرک سنٹر نے کمبرلے سے 75ہزار ڈالر (تقریباً 2کروڑ 11لاکھ روپے) وصول کیے مگر اس کے تمام پروسیجرز ناقص ہوئے اور اس کے عوارض درست ہونے کی بجائے بگاڑ کا شکار ہو گئے۔ پروسیجرز ناکام ہونے کے بعد ہسپتال کے عملے نے کمبرلے کی بیٹی مسٹی این کو بھی اس سے ملنے سے روک دیا۔
مسٹی این بتاتی ہیں کہ ”میں اپنی ماں سے ملنے گئی تو ہسپتال کے مسلح گارڈ نے مجھے زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ میری والدہ نے 6سال قبل اسی ہسپتال سے موٹاپے سے نجات کے لیے پروسیجر کرایا تھا، جو کافی کامیاب رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ اب بھی وہ یہیں آئی تاہم اس بار پروسیجرز ایسے ناکام ہوئے ہیں کہ اس کا چہرے اور چھاتیوں میں بگاڑ آ گیا ہے اور ان کی شکل ہی عجیب ہو کر رہ گئی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -