’ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں کس کس کا کیاکردارہے سب سامنے آگیا ‘ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں کھڑے ہو کر سب بتادیا

’ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں کس کس کا کیاکردارہے سب سامنے آگیا ‘ مراد علی شاہ ...
’ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں کس کس کا کیاکردارہے سب سامنے آگیا ‘ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں کھڑے ہو کر سب بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کیپٹن صفدر کی گرفتار ی میں کس کس کا کیا کردار ہے وہ سب سامنے آچکا، پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرکی جانب سے جعلی مقدمہ بنانےکے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا جو کہ شرمناک ہے۔ 
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ، مجھے تو پتا بھی نہیں تھا کہ مدعی وقاص مفرور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزار قائد کا احترام ہے لیکن مقدمہ جعلی اور غیر مہذب طریقے سے کروایا گیا، پوری دنیا جانتی ہے کہ مقدمہ کس نے درج کروایا؟ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ پولیس کو ڈرادھمکا کر جعلی مقدمہ درج کرنے کے لیے پریشر ڈالا جارہا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا وفاقی وزیر کی جانب سے پولیس پر دباؤ ڈال کر جعلی مقدمہ درج کروایا گیا جو انتہائی شرمنا ک بات ہے،ہمیں کہا گیا کہ ہماری حکومت ختم ہوجائے گی لیکن ہم نے کہا کہ مہمان کی عزت ہماری عزت ہے، جو سندھ دھرتی کے مہمانوں کے ساتھ کیا گیا وہ شرمنا ک تھا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کہ سندھ حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، مجھے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس کی عزت ہماری عزت ہے، جو لوگ واقعہ میں ملوث ہیں اِنہیں بے نقاب کریں۔

مزید :

قومی -