چوہنگ میں جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

چوہنگ میں جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چوہنگ (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح چوہنگ  میں بھی عیدمیلادالنبی ؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔شہر بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی گئیں، عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستے مین بازار  سے گزرتا ہوا ملتان روڈ سے گزر کر گلزار مدینہ مسجد میں پہنچا۔مرکزی جلوس میں دعوت اسلامی، تحریک لبیک یا رسول اللہ،لبیک پاکستان،منہاج القرآن،دفاع اہل سنت،سنی علماء  کونسل،پریس کلب چوہنگ، تاجران مین بازار اور علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی۔آستانہ عالیہ سید آباد شریف سے ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت پیر سید رضا حیدر شاہ بخاری نے کی اور آستانہ عالیہ سید آباد شریف میں ایک عظیم الشان محفل کا بھی اہتمام کیا۔

 گیا۔اور پیر سیدرضا حیدر شاہ بخاری نے ایک سو کے قریب مشائخ عظام،علماء کرام،حفاظ کرام اور عاشقان رسول کی دستار بندی بھی کی۔  ڈیرہ رانا افضل بھٹی اور پریس کلب چوہنگ میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گئے۔جشن عید میلاد النبی? کے سلسلہ میں شہر بھر کے گلی،محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا، عید میلاد النبی? کے موقع پر پولیس نیسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے