.  موسم سیاست میں گرمی

.  موسم سیاست میں گرمی
.  موسم سیاست میں گرمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد میں قیام پزیر ہیں اور اسلام آباد آنے کا اتفاق موٹروے سے ہوا اور ہمیشہ کی طرح آسمانی مہنگائی سے پالا پڑا اور موٹروے سمیت ملک بھر میں طوفانی مہنگائی بارے بھی ہزارہا دفعہ قلم چل چکا لیکن  حکام بالا کے کانوں پہ جوں تک رینگتی نظر نہیں آ رہی اور ہم تو لکھ لکھ کے تھکنے والے نہیں لیکن اہل اقتدار سنتے سنتے تھکنے لگتے ہوں لیکن مہنگائی میں کمی کرتے بھی نظر نہیں آتی اور ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زیادہ مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور یقینا طوفانی مہنگائی پریشانی کا سبب ہے بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی  بہر حال  تزکرہ ہو رہا تھا  وفاقہ دارالحکومت میں قیام کا اور جب اسلام آباد میں قیام ہو اور ملکہ کوہسار  کی سیر نا کی جائے تو مزہ دوبالا۔نہیں ہوتا  جی ہاں ملکہ کوہسار پہاڑوں کی ملکہ مری کو کہا جاتا ہے اور مری کا شمار  نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے خوبصورت.  ترین پرفضاء  مقامات کے طور پہ ہوتا ہے اور مری کے قدرتی ٹھنڈے خوشگوار موسم کے سب ہی عوام مری کی طرف جوق در جوق کھنچے چلے جاتے ہیں اور ہم بھی مری کے پرفضاء  مقام پہ موسم کے مزے لینے مری پہنچ گئے خرم ملک زبیر خان صدیق سیالوی ہمراہ  شام گئے مری کا پروگرام بنا اور  مری پہنچ گئے اور جب مری پہنچے تو گاڑی پارک کرنا مسئلہ تھا جگہ جگہ پرائیوٹ کار پارکنگ اسٹینڈ موجود ہیں جو گاڑی کھڑی کروانے کے لئے گھنٹوں کے حساب سے منہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں اور ہمیں بھی گاڑی پارک کرنے کے لئے  پرائیوٹ پارکنگ اسٹینڈ کا سہاعا لینا پڑا  اور مری مال روڈ پہ بچوں کے لئے کچھ کھلونے لینے تھے اور یہ دیکھ کے حیرت ہوئی کہ مری  میں دکانوں پہ ڈالر کے ریٹ پہ اشیاء  فروخت ہو رہی ہیں اور ہمیں حیرت اس لئے ہوئی کہ مری  آتے جاتے ہماری زندگی گزر گئی لیکن کبھی ڈالر کے ریٹ ہہ اشیاء  نا کبھی خریدیں نا کبھی بکتے دیکھیں بہر حال یہ حیران کن تبدیلی تھی مری شہر میں اور یقینا  ٹھنڈے موسم میں کافی بھی انجوائے کی اور ازکے بعد مال روڈ پہ ہی واقع ایک ہوٹل میں زنگر برگر  سے پیٹ پوجا کی پھر مال روڈ مری کی سیر سے لطف اندوز ہونے کے بعد موٹروے سے براستہ اسلام آباد واپسی کے لئے نکلے اور رات گئے شمس آباد یلغار آفس پہنچے اور اسلام آباد سے  مری اور مری سے واپس اسلام آباد کا مختصر مگر قدرتی موسم سے بھرپور یاد گار سفر اختتام پزیر ہوا اور واپسی پہ وفاقی دارالحکومت میں ہلکی پھلکی بارش نے ہمارا استقبال کیا اور یقینا اسلام آباد کا موسم بھی خاصاخوش گوار ہے  بہر حال اگر کہا جائے کہ ٹھنڈے موسم کے باوجود بھی سیاسی موسم گرم ہے اور دیکھتے ہیں کہ آئندہ وفاقی دارالحکومت میں موسم سیاست میں کیا صورتحال پیدا ہو گی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تو بہرحال دوستوں فی الوقت اجازت آپ سے ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -