آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

    آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 73 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج  18 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخرج  44 ہزار 300 کیوسک،جہلم  میں منگلاکے مقام پرآمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 45  ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج  3 ہزار 500 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 94 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 87 ہزار 800 کیوسک، چشمہ آمد ایک لاکھ 5ہزار 500 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ کیوسک، تونسہ آمد 93ہزار 400 کیوسک اور اخراج 76 ہزار 800 کیوسک،گدو آمد79 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 62 ہزار 700 کیوسک، سکھر آمد 50 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 43 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

،تریموں آمد 26 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 11 ہزار کیوسک، پنجند آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402   فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1536.72  فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ  5.011 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050  فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1211.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح   1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.037 ملین ایکڑ فٹ جبکہ  چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح  646.70   فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

مزید :

کامرس -