مشینری گروپ کی درآمدات میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

  مشینری گروپ کی درآمدات میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (یو این پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر22فیصدکااضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی درآمدات پر2.014 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات پر1.656 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،ستمبر2024میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 711ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست کے مقابلہ میں 14فیصداورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 36فیصدزیادہ ہے، اگست میں مشینری گروپ کی درآمدات پر626ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 522ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی پیداواری مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر27فیصد،ٹیکسٹائل 40فیصد، برقی 78فیصد اورتعمیراتی مشینری کی درآمدمیں 48فیصدکااضافہ ہوا،اس کے برعکس آفس مشینری کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ ہوا۔

، ٹیلی کام 6فیصد اورزرعی مشینری کی درآمدات میں 116فیصدکی کمی ہوئی۔

مزید :

کامرس -