جبڑے کی حرکت اور آواز سے موبائل چارج کرنےوالی ڈیوائس ایجاد کر لی گئی

جبڑے کی حرکت اور آواز سے موبائل چارج کرنےوالی ڈیوائس ایجاد کر لی گئی
جبڑے کی حرکت اور آواز سے موبائل چارج کرنےوالی ڈیوائس ایجاد کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) موبائل فون پر بات چیت سے اسکی بیٹری ختم ہونے لگتی ہے مگر مستقبل میں بولنے کا یہ وقت اور حقیقت نے بیٹری کی طاقت بڑھائے گی۔ کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایسی چین سٹریپ تیار کی ہے جو جبڑے کی حرکت جیسے چبانے یا بولنے سے پیدا ہونے والی توانائی کو جمع کرنے کا کام کرتی ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ جلد یہ ڈیوائس پاور الیکٹرونک ڈیوائس کے طور پر ایئرنگ ایڈز اور موبائل فونز وغیرہ کے لئے استعمال کی جاسکے گی۔ یہ سٹریپ ایک سمارٹ مٹیریل پی ایف سی سے تیار کی گئی ہے جو کھینچے جانے کی صورت میں برقی کرنٹ پیدا کرتا ہے۔ مانٹریال کی سونومیکس ای ٹی ایس انڈسٹریل ریسرچ نے ماہرین کی تحقیق کے دوران یہ انوکھی پٹی تیار کی گئی جسے کانوں اور ٹھوڑی سے لگادیا جاتا ہے اورپھر جبڑے کی حرکت سے وہ توانائی ذخیرہ کرنے کا کام کرنے لگتی ہے۔ اس سٹریپ میں زیادہ سے زیادہ 18 مائیکرو واٹس بجلی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی یہ موبائل فون کے لئے درکار توانائی کےلئے کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے تاہم مستقبل میں اسے یہ ڈیوائسز کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔