جنگ ہوئی تو پورے برصغیر کو آگ لگ جائے گی ، سید علی گیلانی

جنگ ہوئی تو پورے برصغیر کو آگ لگ جائے گی ، سید علی گیلانی
جنگ ہوئی تو پورے برصغیر کو آگ لگ جائے گی ، سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے تنازع کشمیر کو پاک بھارت کیلئے وجہ مخاصمت قرار دیتے ہوئے کہا اگر اس مسئلہ کو نیک نیتی سے حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے تو دونوں ممالک کے درمیان منڈلا رہے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے۔اگر جنگ ہوئی توپورا برصغیر جل جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اوڑی واقعہ کی آڑ میں بھارتی حکام و میڈیا اور سیاستدان ایک ہیجانی کیفیت پیدا کر کے اصل مسئلہ کی جانب توجہ دینے کے بجائے بے وجہ الزام تراشی کر کے اصل حقائق کو چھپانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں جب کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپسی کشا کش کے بنیادی وجوہات جاننے کی کوشش کر کے مسائل کو حل کرنے کی جانب اقدامات اٹھائیں جائیں۔ انہوں نے کہا اصل وجوہات کا سدباب کرنے کے بجائے جنگ و جدل کی باتیں کرنا ایک احمقانہ فعل ہے ۔خدا نخواستہ جنگ چھڑ گئی تو پورے برصغیر کو آگ میں بھسم ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔حریت چیئرمین نے بین الاقوامی برادری سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس خطے کے مسائل کو نظراندازکر کے برصغیر کے اس دیرینہ تنازعہ کو سلجھانے کی کوشش کی جائے۔