ایف آئی اے کا جعلی سپیر پارٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، دوگرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے لاہور سرکل نے جعلی سپیر پارٹس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو افراد کوگرفتار کرلیا ۔ملزموں کے قبضے سے جعلی بڑی تعداد میں جعلی سپیرپارٹس بھی برآمد کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور سرکل کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میاں انور کی سربراہی میں روای لنک روڈ میں ٹرکوں اور ہیوی گاڑیوں کے جعلی سپئیر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر دو ملزموں اختر علی اور عبدالحمید کو گرفتار کرکے مشہور کمپنی کے نام پر بنائے جانے والے سپئیر پارٹس برآمد کر لیے ۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ایک مشہور کمپنی ٹربو کے جعلی پارٹس تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں ۔