ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح، کرپشن ثابت ہوجائے تو قبرسے بھی نکال کر کھمبے سے لٹکادینا: شہبازشریف

ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح، کرپشن ثابت ہوجائے تو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈیڑہ غازی خان مظفرگڑھ دورویہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا ہے ، منصوبے پر 13 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ مخالفین نے الزام لگائے کہ شہباز شریف نے 27 ارب روپے کی رشوت لی اور جب میٹرو ملتان کا بے بنیاد الزام جوڑا گیا تو مجبوراً انہیں پریس کانفرنس کرنا پڑی، اگرایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے قبرسے بھی نکال کر کھمبے سے لٹکادینا، میں گناہ گار آدمی ہوں ، اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہلوانے پرفخر ہے ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کویونیورسٹی کا درجہ مل چکا،کڈنی اور دل کی وارڈ بنانے کا اعلان کرتاہوں، دانش سکول یہاں بن چکا ہے اور انشاءاللہ 2018ءکے الیکشن میں ڈیرہ غازی خان مسلم لیگ ن کا قلعہ ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 48 گھنٹے میں ثبوت پیش کئے جائیں اور عمران خان کو عدالت لے کر گیا تو وہ پیش ہی نہیں ہوئے' اگر وہ اتنے ہی بڑے چیمپئن ہیں تو عدالت میں کرپشن کے الزامات ثابت کریں، جس شخص کو آدھے گھنٹے پہلے کے اپنے ہی الفاظ کا پتا نہ ہو اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ڈینگی برادران ہیں لیکن جب پشاور میں ڈینگی کی وبا آئی تو عمران خان پہاڑوں کی سیر پر چلے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد بھی پاکستانی ہیں اور ہماری دعا ہے کہ جلد سے جلد وہاں سے یہ وبا ختم ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ یک دھیلاکرپشن ثابت ہوجائے تو عدالت کے سامنے بھی مجرم ، اللہ کے سامنے بھی مجرم ہوں گے، اگرنو سال میں عوام کا ایک دھیلا بھی کھایاتو عوام کا ہاتھ اور میراگریبان ہوگا۔یادرہے کہ 55 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع سے علاقے اور دیگر صوبوں کے عوام کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی،بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی اس شاہراہ سے پنجاب آنے جانے کے روابط بڑھیں گے،مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک سفر کے دوران آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔شہبازشریف نے کہاکہجنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اتنا بڑا منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،میں اس منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار میں کمی نہیں آنے دوں گا۔،قیام پاکستان کے بعد اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اس منصوبے کو ایک بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔