وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے:انتونیو گوتریس
نیوریارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے یو این او کے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرڈوزیئردیاجبکہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا کئی بار دورہ کر چکا ہوں، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے اقدامات اور قربانیوں کا عینی شاہد ہوں جبکہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے۔
وزیراعظم کی ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور یو این او کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے یواین او کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ بھارت نے رواں سال جنگ بندی معاہدے کی600سے زائدخلاف ورزیاں کیں جبکہ نئی دہلی کی جانب سے آج بھی ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف وزری کی جس کی وجہ سے عورتوں سمیت4بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کردئیے ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا بھی مﺅثر جواب نہیں دیا ۔شاہد خاقان عباسی اور انتونیو گوتریس کے درمیان افغانستان کے مسئلے پر بھی گفتگو کی گئی،دونوں رہنماوں کاافغانستان میں دیرپاامن کیلئے مذاکراتی عمل کی اہمیت پراتفاق کیا۔
ملاقات کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کئی بار دورہ کر چکا ہوں ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے لازوال قربانیاں د ی ہیں اور میں ان قربانیوں کا عینی شاہد ہوں ، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کا معترف ہوں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے کردار کا شکریہ بھی ادا کیا۔