مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، مزید 2نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ، مزید 2نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہیں رک سکا، قابض فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور مولانا عباس انصاری نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر محرم کے عزاداروں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے سری نگر سے جاری اپنے بیانات میں محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر میں پابندیوں کے نفاذ پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جلوسوں میں شامل لوگوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال مسلمانوں کے تئیں بھارتی حکمرانوں کی فسطائیت اور تعصب پر مبنی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک وحدت اسلامی نے اپنے بیانات میں عزاداروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا۔
دو کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -