مسقط عمان میں یوم دفاع پر تقریب انعقاد

مسقط عمان میں یوم دفاع پر تقریب انعقاد
مسقط عمان میں یوم دفاع پر تقریب انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر ) مسقط عمان کے علاقہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے مل جل کر پاکستان کا یوم دفاع پر جوش طریقے سے منایا۔ اس تقریب میں البرکہ اور قرب وجوار کے علاقوں سے پاکستانیوں نے شرکت کی جس کا اہتمام پاکستانیوں نے مل جل کر کیا تھا۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی محمد بوٹا، محمد عظیم ، محمد اسلم گوندل ، محمد عابد ، صدر محمد منیر ، محمد علی اور نوید کے علاوہ مقصد لوگوں نے شرکت کی۔ یوم دفاع کی تقریب کے دوران ایک مقامی پاکستانی سنگر عمران شواکت نے قومی ، ملکی و ملی نغمے بھی گائے جسے سن کر شرکائے تقریب نے خوب داد دی۔ تقریب کے منتظم حبیب الرحمن نے بتایا کہ مسقط عمان میں مقیم پاکستانی ہر قومی دن اور تہوار روایتی جوش و جذبہ سے مناتے ہیں جبکہ یہاں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -