کیا آپ کو معلوم ہے وسیم اکرم اور اُن کی بیگم کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے ؟ شعیب اختر اور اُن کی بیگم کا فرق کتنا ہے؟ جانئے معروف پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی منفرد بات

کیا آپ کو معلوم ہے وسیم اکرم اور اُن کی بیگم کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے ؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے وسیم اکرم اور اُن کی بیگم کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے ؟ شعیب اختر اور اُن کی بیگم کا فرق کتنا ہے؟ جانئے معروف پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی منفرد بات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے معاشرے میں یہ مقولہ بہت عام سننے کو ملتا ہے کہ ہر چیز اپنی عمر اور وقت کے حساب سے اچھی لگتی ہے ۔ خاص طور پر شادی بیاہ کے معاملات میں تو عمر کو بہت ہی اہمیت دی جاتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ محبت کرنے والے دلوں کے لیے عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ یہی تو وجہ ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں بہت سی ایسی مشہور شخصیات کو دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے شادی کا فیصلہ کیا توعمر کے فرق کو خاطر میں نہیں لائے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی ایک رپورٹ میں ایسے کئی مشہور جوڑوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، جو ہم سب کے جانے پہچانے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا کے عالمی شہرت یافتہ سپر سٹار وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی بیگم شنیرا اکرم، جو اب پاکستانی ہو چکی ہیں، بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں۔ وسیم اکرم کی عمر 51 سال جبکہ ان کی اہلیہ شنیرا کی عمر 34 سال ہے ۔

فلم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مشہور جوڑے صائمہ اور سید نور کی عمر کا فرق بھی کافی زیادہ ہے۔ فلم ڈائریکٹر سید نور 66 برس کے ہو چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صائمہ کی عمر 50 سال ہے۔

کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ایک اور سپر سٹار شعیب اختر ہیں جن کی عمر 41 سال ہے جبکہ ان کی اہلیہ رباب خان ان سے 20 سال چھوٹی ہیں، یعنی ان کی عمر 21 سال ہے ۔

شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ایک اور مشہور جوڑا دانش تیمور اور عائزہ خان ہیں۔ دانش کی عمر 34 سال جبکہ ان کی اہلیہ عائزہ کی عمر 26 سال ہے ۔

اداکار فرحان سعید اور مشہور اداکارہ و ماڈل عروہ حسین بھی ایک اور ایسا مشہور جوڑا ہیں جن کی عمروں میں واضح فرق ہے۔ فرحان 33 سال کے ہیں جبکہ عروہ کی عمر صرف 26 سال ہے ۔

اسی طرح موسیقار اور شاعر گوہر ممتاز کی عمر 36 سال ہے لیکن ان کی اہلیہ مشہور ماڈل انعم احمد کی عمر صرف 23 سال ہے ۔

مزید :

کھیل -