قطر کا مسئلہ فلسطین پر اپنا مؤقف برقرار رہنے کا اعلان

  قطر کا مسئلہ فلسطین پر اپنا مؤقف برقرار رہنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ملک قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے فلسطین سے برادارنہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے۔قطر کا کہنا ہے مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے، فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہوکر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام دارالحکومت بیت المقدس کیساتھ ہونا چاہیے اور تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونے چاہیے۔ قطر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔خیال رہے قطر نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کی ہے۔
قطر اعلان

مزید :

صفحہ اول -