پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (آئی ا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے۔ سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے ملتان میں انصاف لائرز فورم کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اور انصاف لائرز فورم کا مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی مسائل سے دوچار ہوگیا ہے، آج پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی جارہی ہے، پاکستان اس وقت وجودی خطرات سے دوچار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کسان اس وقت سراپا احتجاج ہیں، آج زرعی شعبہ فائدہ مند نہیں رہا، بارشوں اور سیلاب سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہمیں قرضہ اتارنے کیلئے بھی قرضے کی ضرورت پڑ رہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد شرح نمو گر گئی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ عملی طور پر ختم ہوچکی ہے، آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پارلیمنٹ سے باہر ہے، اپوزیشن بینچوں پر آج سرکاری اپوزیشن بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا جمہوری معاشرہ ہے، آج میڈیا آزاد نہیں ہے، ایسا آخر کیوں کیا جارہا ہے؟ کون کررہا ہے؟، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی لائیو ٹیلی تھون کو دکھانے سے روکا گیا، یہ کونسی ملک کی خدمت ہے کہ جب لائیو ٹیلی تھون پر بھی قدغن ہے۔
شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ آخر -