ملتان،قتل مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

ملتان،قتل مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ دولت گیٹ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کلیم کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے ڈیڑھ (بقیہ نمبر35صفحہ نمبر6)
ماہ قبل حسین آگاہی میں محمد عربی کو پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا گیا تھا جس میں ملزم کلیم کو نامزد کیا گیا جو موقع سے فرار ہو گیا تھا۔مقتول کی والد علی اصغر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 210/22 بجرم 302 تھانہ دولت گیٹ درج کیا گیا جبکہ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کلیم کو گرفتار کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول محمد عربی بعمر 15 سال اور ملزم کلیم کا بیٹا سبحان مدرسہ میں اکھٹے پڑھتے تھے اور محمد عربی اور سبحان کا مدرسہ میں جھگڑا ہوا جس وجہ سے ملزم  نے محمد عربی کو اس کے گھر جا کر قتل کیا۔