ٹنڈوالہ یار : امداد نہ ملنے پر لوک فنکاروں کا ڈھول بجاکر احتجاج
ٹنڈوالہ یار (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں امداد نہ ملنے پر لوک فنکاروں نے ڈھول بجاکر احتجاج کیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق
احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے سیلاب میں سب ڈوب گیا لیکن حکام نے حال تک نہیں پوچھا، بچے بھوکے پیاسے ہیں اور حکومت ہمیں نظر انداز کر رہی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران 26 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد جلدی امراض، ڈائریا، ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔