سندھ کے گاؤں میں گھر سے اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری ہتھیار برآمد

سندھ کے گاؤں میں گھر سے اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری ہتھیار برآمد
سندھ کے گاؤں میں گھر سے اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری ہتھیار برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گھوٹکی کے علاقے خان پور مہر میں گھر سے اینٹی ایئر کرافٹ گن، راکٹ لانچر، پسٹل، رائفللیں اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیر کھوڑو کے مطابق خفیہ اطلاع پر خان پور مہر میں ایک گھر میں چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران گھر سے اینٹی ایئرکرافٹ گن، راکٹ لانچر، پسٹل،رائفلیں اور 12 ہزار گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں اور قبائلی جھگڑوں میں استعمال ہوسکتا تھا، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔