راشد خان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی کامیابی کے بعد اہم بیان جاری کر دیا 

راشد خان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی کامیابی کے بعد اہم بیان جاری کر دیا 
راشد خان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی کامیابی کے بعد اہم بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں دردناک شکست سے دو چار کرتے ہوئے سیریز جیت لی ہے تاہم اس میں سب سے اہم کردار رحمان اللہ گرباز اور راشد خان کا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق راشد خان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاں  میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھا لیکن میں نے اپنی پوری کوشش کی اور ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے محنت کی ، یہ ہماری لیے اچھا موقع تھا ہم نے ایک بڑی ٹیم کیخلاف کامیابی سمیٹی ہے ، مجھے آخر تک ٹکے رہنا تھا ، نوجوان کھلاڑی خروٹے اور غضنفر نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم ان کے ساتھ اپنا تجربہ بھی شیئر کرتے ہیں، ان کے ساتھ وقت گزارنے کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ دونوں سنتے ہیں اور سیکھتے ہیں، خوشی ہے کہ نوجوان آگے آ کر جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیم کیخلاف کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ راشد خان نے 9 اوورز میں جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھاتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا  کیا جبکہ نوجوان پلیئر ننگیالیہ خروٹے نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ اوپننگ بیٹسمین رحمان اللہ گرباز نے 105 رنز کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے ہدف میں اہم کردار ادا کیا ۔عظمت اللہ عمر زئی نے 86 رنز کی اننگ کھیلی۔ 

مزید :

کھیل -