اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا 

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے ...
اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ہراساں کرنے والے وفاقی پولیس کے تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، سروس سے ڈس مس ہونے والوں میں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ شامل ہیں ۔  ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ پولیس اہلکاروں نے میاں بیوی کو روک کر نکاح نامہ طلب کیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون شوہر کے ہمراہ شاہدرہ روڈ پر جارہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے روک کر نکاح نامہ طلب کیا، خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نےمیرےشوہر کو دور بھیج کر میرا موبائل بھی چھینا۔ خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اہلکاروں نے جنسی طورپرحراساں بھی کیا اور کال کرکے ملنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، نمبر نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے